ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / میں غلط نہیں، کچھ نے یوں ہی سوچ لیا، اصلی شارک سے تھی ریس:فیلپس

میں غلط نہیں، کچھ نے یوں ہی سوچ لیا، اصلی شارک سے تھی ریس:فیلپس

Thu, 27 Jul 2017 18:01:52    S.O. News Service

نئی دہلی،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا) 23اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے دنیا کے عظیم تیراک مائیکل فیلپس ان دنوں تنقید کے گھیرے میں ہیں۔اپنی کرشمائی تیراکی سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے فیلپس ایک جعلی شارک ریس لگانے کے چلتے شہ سرخیوں میں ہیں۔اگرچہ فیلپس نے ان تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں،کچھ لوگوں نے یوں ہی سوچ لیا کہ میں ٹی وی پر اصلی شارک ریس لگانے جا رہا ہوں، ڈسکوری چینل کی جانب سے یہ پہلے ہی واضح کر دیا گیا تھا کہ یہ کس طرح کی ریس ہے،یعنی ایک طرح سے سب کو پتہ ہونا چاہئے تھا کہ یہ ایک جعلی شارک ہے۔
دراصل، شارک ویک پر ڈسکوری چینل نے گزشتہ اتوار کو خصوصی شو دکھایا،جس میں عظیم تیراک مائیکل فیلپس اور شارک کے درمیان دلچسپ ریس دیکھنے کو ملا لیکن بہاماس کے گرم سمندر کے پانی میں 100میٹر سوئمنگ ریس میں امریکی ستارے فیلپس ہار جاتے ہیں۔وہ شارک انہیں دو سیکڈ کے فرق سے ہرا دیتی ہے لیکن شو کے دوران ٹی وی پر لوگوں نے جس شارک کو دیکھا وہ اصلی نہیں تھی۔یہ شارک کمپیوٹر کی طرف سے تیار کی گئی تھی۔ریس کی حقیقت کا پتہ چلنے پر ٹوئٹر پر لوگوں نے جم کر اپنی بھڑاس نکالی۔اس سے پہلے بھی ایسا کئی واقعہ دیکھنے کو ملا، جب انسانوں نے جنگلی جانوروں کو چیلنج کیا۔2011کی بات ہے، جب روم میں 100میٹر فری اسٹائل کے سابق ورلڈ چیمپئن اٹلی کے فلپومیگننی نے دو ڈولفنز ریس لگائی لیکن ڈولفنز کے سامنے فلپوپول کا ایک حصہ ہی تیر پائے۔


Share: